Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی راہ میں نئی رکاوٹ حائل ہونے کا خدشہ

شائع 20 اپريل 2020 03:30pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی راہ میں نئی رکاوٹ حائل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ٹیموں کو آسٹریلیا میں پھنس جانے کا خوف ستانے لگا، کوورنا کے سبب حالات خراب ہوئے تو وطن واپسی مشکل ہوسکتی ہے۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دیگرکھیلوں کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پربھی غیریقینی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی شیڈول پرہی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے پْرامید ہیں جبکہ اس حوالے سے مختلف آپشنز بھی زیرغور ہیں۔

منتظمین کا خیال ہے کہ ایونٹ کے آغازمیں 6 ماہ کا وقت ہے اورتب تک حالات معمول پرآجائیں گے لیکن اب نیا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ 15 مہمان ٹیموں کوآسٹریلیا پہنچانے کے بعد اگرحالات اچانک خراب ہوجاتے ہیں توکہیں ٹیموں کی وطن واپسی کی راہ ہی مسدود نہ ہوجائے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی اہم ٹیلی کانفرنس جمعرات کو شیڈول ہے اوراس کے ایجنڈے میں ٹیموں کے نئے خدشے کو بھی شامل کرلیا گیا تماشائیوں کے بغیرمیچز کرانے کا آپشن بھی زیرغورآئے گا۔